کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، عوام عید الاضحیٰ گھر پر منائیں، شبلی فراز

فائل فوٹو


اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے، لہٰذا عوام عید اپنے گھروں میں منائیں۔  وزیراعظم نے بھی عید الاضحیٰ اپنے گھر پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کوکورونا وبا سے متعلق تفصیلی طور پرآگاہ کیا گیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ کورونا وبا سےنمٹنے میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) نے موثر کردارادا کیا۔ دیگر ممالک کےمقابلے میں کوروناسےپاکستان بہت کم متاثر ہوا۔ زیراعظم نے پاکستان کے زمینی حقائق دیکھ کر حکمت عملی اپنائی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے کے جعلی لائسنس والے 28 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیاگیا ہے۔ تمام مشکوک لائسنس پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز حکومتوں کے دور میں جاری ہوئے۔

شبلی فراز نے کہا کہ معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔ کورونا کی روک تھام کیلئے موجودہ حکومت کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی۔

مزید پڑھیں: کابینہ اجلاس: ایئرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے سی ای او رہیں گے

وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ احساس پروگرام کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی ہے۔ وزیراعظم نے احساس پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئرمارشل ارشد ملک کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رہیں گے۔

وفاقی کابینہ نے ایئرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

ایئر مارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ایئر فورس سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ ایئر مارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد باقی عرصہ کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ہوں گے۔ ایئر مارشل ارشد ملک کو تین سال کے لیے پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا تھا۔

وفاقی کابینہ کو مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کے معاملہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جعلی اور مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کوگراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے پائلٹس کی مشکوک ڈگریوں سے متعلق جانچ پڑتال مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

 


متعلقہ خبریں