اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کی اور سرور ڈاؤن ہو گیا۔
وزیراعظم مافیا کےخلاف بھرپور ایکشن لے رہے ہیں، شہباز گل
سندھ حکومت نے سانحے بلدیہ کی رپورٹ پبلک کی اور ویب سائٹ کا سرور ڈاؤن ہوگیا. واہ!
یہ طاقت اور حوصلہ صرف عمران خان میں ہے کہ ہر انکوائری رپورٹ کو بلاتاخیر پبلک کیا جاتا ہے، قانون کے مطابق ایکشن ہوتا ہے لیکن کبھی سرور ڈاؤن نہیں ہوا!— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 6, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پہ جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ طاقت اور حوصلہ صرف عمران خان میں ہے کہ ہر انکوائری رپورٹ کو بلا تاخیر پبلک کیا جاتا ہے۔
سندھ حکومت نے تین جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کردیں
شہبازگل نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ قانون کے مطابق ایکشن ہوتا ہے لیکن کبھی سرور ڈاؤن نہیں ہوا۔