کراچی: شہر قائد کے علاقے گاڑدن میں نا معلوم ملزمان نے کار پہ فائرنگ کرکے دو افراد کو جاں بحق اورایک خاتون کو زخمی کردیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
کراچی: ایم پی اے صداقت حسین کے گھر کے باہر فائرنگ،بھائی بہنوئی زخمی
ہم نیوز کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد آپس میں چچا بھتیجا ہیں۔ زخمی خاتون جاں بحق چچا کی اہلیہ بتائی جاتی ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ دھوبی گھاٹ کے قریب پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد حب بلوچستان سے گارڈن آئے تھے۔
کراچی: این آئی سی وی ڈی میں فائرنگ، ڈیوٹی ڈاکٹر زخمی
ہم نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 45 سالہ مجیب ادریس اور 25 سالہ انس عامر کے ناموں سے کی گئی ہے۔ زخمی خاتون کلثوم مجیب الرحمان کی بیوی بتائی جاتی ہے
علاقہ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ زخمی خاتون کو اسپتال می طبی امداد دی جارہی ہے۔
کراچی: 41 یوسیز میں لگایا جانے والا اسمارٹ لاک ڈاؤن آج رات ختم
ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کررہی ہے۔