لاہور۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز شاہد آفریدی کے خاندان کے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹس منفی آگئے۔
ہم نیوز کے مطابق شاہد آفریدی کی اہلیہ، بیٹی اقصی اور انشاء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔ شاہد آفریدی نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے سے متعلق ٹوئٹ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ تمام چاہنے والوں کی دعاوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اب فیملی ٹائم ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ تصویر بھی انسٹاگرام ہینڈل پر لگادی۔
Alhamdulillah, my wife & daughters, Aqsa & Ansha have re-tested after our previously positive results for #COVIDー19, & are now clear. Thanking u all for your continuous well wishes, & may the Almighty bless you and yours. Now back to family time; I’ve missed holding this one ? pic.twitter.com/J5mDv7DnBD
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 2, 2020
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو قومی اسکواڈ کی دورے انگلینڈ میں پہلی کورونا ٹیسٹنگ کی رپورٹس موصول ہو گئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں موجود 20 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے 12 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کے زیر اہتمام قومی اسکواڈ کی ووسٹر میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ گذشتہ روز ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: دورہ انگلینڈ: قومی ٹیم خصوصی پرواز سے مانچسٹر پہنچ گئی
ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر قومی کھلاڑیوں کو ووسٹر میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی تھی جبکہ تاخیر سے اسکواڈ کو جوائن کرنے والے اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کے ٹیسٹ کے بھی منفی آئے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی سے شروع ہو گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ مانچسٹر پہنچا تھا۔
قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی،نائب کپتان بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فوادعالم، افتخاراحمد،عماد وسیم ، امام الحق، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ ، خوشدل شاہ،محمد عباس،موسیٰ خان، نسیم شاہ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔