شاہ محمود قریشی: یورپی یونین، خارجہ امور کے سربراہ سے رابطہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دو روزہ دورے پر چین آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یورپی یونین میں خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سے  رابطہ ہوا ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

یورپی یونین: پی آئی اے کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت

ہم نیوز نے اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ بات چیت کے دوران دونوں شاہ محمود قریشی اور جوزف بوریل نے دو طرفہ تعلقات اور کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پاکستان کی حکومت نے گزشتہ روز یورپی یونین سے اعلیٰ سطحی رابطہ کیا تھا جس کے بعد ملک کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی۔

یورپی یونین: 14 ممالک کے شہریوں کو داخلے کی اجازت دیدی

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ نے گزشتہ روز ہنگامی بنیادی پر تمام یورپی ممالک کے سفرا سے رابطہ قائم کیا تھا اور پی آئی اے کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ کی جانب سے کیے جانے والے رابطے کے بعد پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اوریورپی ممالک میں اترنے اور وہاں سے اڑان بھرنے کی تا حکم ثانی اجازت دی گئی تھی۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آبد میں ملاقات کی ہے۔

شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات دونوں رہنماوں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور افغان امن عمل کےحوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا۔۔


متعلقہ خبریں