لاہور: اسمارٹ لاک ڈاوَن والے 61 علاقے آج رات کھول دیے جائیں گے

کورونا، لاہور کے بازاروں کی رونقیں لاک ڈاون کے باعث ماند پڑ گئیں

لاہور: کورونا وائرس کے سبب اسمارٹ لاک ڈاوَن  کے دوران بندش کی زد میں آنے والے 61 علاقے آج رات 12 بجے کھول دیے جائیں گے۔

کمشنرلاہورڈویژن کے مطابق 61 علاقوں میں واہگہ کےعلاقوں میں گلی نمبر10محلہ شاہ نورداروغہ والا کو کھول دیا جائے گا۔ سراج پورہ  جلوموڑ، دھوبی محلہ اور باٹاپورکو بھی 12 بجے کھول دیا جائے گا۔

کمشنرلاہورڈویژن کے مطابق کینال ویوسوسائٹی، واپڈا ٹاوَن، پی سی ایس آئی آر کےعلاقے بھی آج رات کھول دیے جائیں گے۔

کمشنرلاہورڈویژن کا کہنا ہے کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر 7 علاقوں کومزید 3 جون تک بند رکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 13 جون کو  وزیراعظم عمران خان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھٹے ہوئے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کورونا: وزیراعظم کا پنجاب میں سلیکٹڈ لاک ڈاون کا اعلان

کورونا سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی تھی کہ لاہورسمیت پنجاب میں ایس او پیزکی خلاف ورزی پرسخت ایکشن لیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ عوام کو ماسک، سماجی فاصلہ اور دیگراحتیاطی تدابیر پر ہرصورت عملدرآمد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن کا کام  تنقید کرنا ہے، ہم گھبرانے والےنہیں ہیں۔ حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ مشکلات کے باوجود حالات کنٹرول میں ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ لاہور میں ٹاؤنز کی سطح پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ لاہور کے ریڈ زون علاقوں میں لاک ڈاون لگایا جائے گا۔

اجلاس میں مارکیٹیوں کو بند کرنے کی تجویز پر بھی غور  کیا گیا تھا اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ مارکیٹیوں کو بند کرنے کے بجائے ایک اور وارننگ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں سلیکٹڈ لاک ڈاون لگانے کا اعلان کیا تھا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنرپنجاب چودھری محمد سرور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی تھی۔


متعلقہ خبریں