وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی، کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد:  وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔ کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس اسمبلی سیشن کے باعث موخرہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق جعلی لائسنس کا معاملہ وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیاہے۔ وفاقی کابینہ پائلٹس کے جعلی لائسنس کو منسوخ کرنے کی منظوری دے گی۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے اسلام اباد میں ٹیچنگ اسپتال کی تعمیر کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امور پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجرا کا معاملہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) پنشنرز کی پنشن میں اضافےکا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔۔

وفاقی کابینہ کے ایجنڈا میں ایران، عراق اور دیگر ممالک کے لیے زائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائیگا۔ کابینہ کو وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل پر نیشنل ہیلتھ ریفارمز ٹاسک فورس کی بریفنگ دے گی۔

پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس:گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کی منظوری

ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے مالی سال 2020 کے آڈیٹرز کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔ ایس ڈی گولز کے حصول سے متعلق گائیڈلائنز میں ردوبدل بحی ایجنڈا میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مرغزارچڑیا گھرکا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے پر بھی غور ہوگا۔ ریونیوڈویژن کی جانب سے پینل سر چارج کی معافی کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔


متعلقہ خبریں