اسلام آباد: میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نگار جوہر پہلی خاتون آفیسر ہیں جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی۔لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاکستان آرمی کی پہلی سرجن جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نگار جوہر ملٹری اسپتال راولپنڈی میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پنجپائی ضلع صوابی خیبر پختونخوا سے ہے۔
اس سے قبل 13 مارچ کو پاک فوج کے پروموشن بورڈ کے اجلاس میں متعدد بریگیڈیئرز کی میجرجنرل کےعہدوں پرترقی دی گئی تھی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بریگیڈیئرمحمد عاطف منشا، بریگیڈیئرافتخار حسن چوہدری، بریگیڈئیرمحمد عمربشیر کو ترقی دے دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: کاروباری افراد پریشان ہوکر آرمی چیف کے پاس نہیں گئے ، اسد عمر
بریگیڈیئراسدالرحمن، بریگیڈیئرواجد عزیز، بریگیڈیئرکامران تبریزسویرا کو بھی میجرجنرل کے عہدے پرترقی دے دی گئی ہے۔ بریگیڈیئرعبدالمعید، بریگیڈیئرشاہد منظور، بریگیڈیئرارشد محمود کو بھی ترقی دی گئی تھی۔
میجر جنرل کے عہدوں پرترقی پانے والوں میں بریگیڈیئرفہیم عامر اور بریگیڈیئرراشد محمود بھی شامل تھے۔
بریگیڈیئراحسان علی، بریگیڈیئرکامران نذیر، بریگیڈیئرشبیرناریجو، بریگیڈیئرمحمدرضا اعزاد، بریگیڈیئرچوہدری عامراجمل اور بریگیڈیئرجواد احمد قاضی کی بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل تھے۔
پروموشن بورڈ کے اجلاس میں بریگیڈیئرعادل رحمانی، بریگیڈیئرسید آصف حسین، بریگیڈیئرمحمد اسحاق خٹک اور بریگیڈیئرجاوید دوست چانڈیو کو بھی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
بریگیڈیئراحمد بلال، بریگیڈیئرمحمد شہبازتبسم، بریگیڈیئرظفرعباس اور بریگیڈیئرعمران اللہ کو بھی ترقی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والے 11 بریگیڈیئرز ڈاکٹرز کو میجرجنرل کے عہدے پرترقی دی گئی تھی۔ میڈیکل کور کے بریگیڈیئرمحسن محمد قریشی اور بریگیڈیئرظہیراخترکو ترقی دی گئی۔
بریگیڈیئربلال عمیر، بریگیڈیئرعتیق الرحمن سلہریا، بریگیڈیئرراؤعلی شان خان اوربریگیڈیئرعبیرہ چوہدری کو بھی میجرل جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی تھی۔