کرپٹ مافیا کا شور عمران خان کا کیا بگاڑے گا؟ بابر اعوان

ہم 25 مئی کو نہیں بھولیں گے، سب کو حساب دینا ہو گا، بابر اعوان

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جو ریاست کے حالات قوم سے 100 فیصد شیئر کرتے ہیں۔

کورونا سے متعلق حکومت کو شروع سے کوئی کنفیوژن نہیں تھی، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر برائے قانون بابر اعوان نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کا خواب ریاست مدینہ کی تابعدارانہ پیروی ہے۔

خواجہ آصف کو ٹی وی پر کامیڈی پروگرام کرنے چاہئیں، فواد چودھری

ممتاز قانون دان بابر اعوان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے پہلے سال میں ڈوبی ہوئی معیشت کو کک اسٹارٹ کرکے دکھایا۔

وزیراعظم نے سلیکٹرز کیلئے ایوان میں تقریر کی، بلاول

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کو دنیا آنکھیں نہیں دکھا سکتی، کرپٹ مافیا کا شور کیا بگاڑے گا؟


متعلقہ خبریں