واشنگٹن: امریکہ کی سابق خاتون اول باربرا بش 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
باربرا بش وہ پہلی امریکی خاتون تھیں جنہوں نے اپنی زندگی میں شوہر اور بیٹے کو صدر بنتے دیکھا۔
جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ اور جارج ڈبلیو بش کی والدہ باربرا بش طویل عرصے سے علیل تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ سانس کی بیماری کے علاوہ دل کے عارضے میں بھی مبتلا تھیں۔
15 اپریل2018 کو اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا تھا کہ باربرابش نے مزید علاج کرانے سے انکار کر دیا ہے۔
1989 سے 1993 تک جارج ایچ ڈبلیو بش نے امریکا کے 41 ویں صدر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے۔
آنجہانی باربرا بش کے بیٹے جارج ڈبلیو بش 2000 میں 43 ویں امریکی صدر منتخب ہوئے۔
باربرا پیئرس 8 جون 1925 کو پیدا ہوئیں۔ ان کے والد نیویارک سے میگزین ’مکال‘ شائع کرتے تھے۔
امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں واقع بورڈنگ اسکول میں جارج بش سینئراورآنجہانی باربرا پیئرس کے درمیان 1941 میں ملاقات ہوئی تھی ۔
1990 میں وائٹ ہاوس سے جانے کے بعد باربرا بش نے کتابی شکل میں اپنی یادداشتوں کو یکجا کیا۔
باربرا بش فاؤنڈیشن کے نام سے قائم ادارہ دنیا بھر میں نامساعد حالات کے شکار والدین اوران کے بچوں کو پڑھنے لکھنے میں مدد دیتا ہے۔
جارج ایچ ڈبلیو بش نےاہلیہ کے انتقال پر کہا ہے کہ وہ لاکھوں لوگوں کی زندگی میں خوشی و محبت بانٹنے اور تعلیم پھیلانے والی عظیم خاتون اول تھیں۔
دنیا بھر سے عالمی شخصیات بھی آنجہانی خاتون اول کو خراج عقیدت پیش کررہی ہیں۔
Statement by the Office of @GeorgeHWBush on the passing of Barbara Pierce Bush this evening at the age of 92. pic.twitter.com/c6JU0xy6Vc
— Jim McGrath (@jgm41) April 17, 2018