ایشین ہاکی کوالیفائر کے لئے قومی ٹیم کا اعلان


لاہور: ایشین ہاکی کوالیفائیر فائیو اے سائیڈ فارمیٹ کے لیے قومی یوتھ ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یوتھ ہاکی ٹیم میں نو کھلاڑی شامل کئے گئے ہیں جب کہ وقاص احمد ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اویس ارشد (گول کیپر)، محب اللہ (نائب کپتان)، مرتضی یعقوب، جنید رسول، محسن خان، ذوالقرنین اور حماد انجم شامل ہیں۔

بنکاک میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں 11 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جو 25 سے 29 اپریل تک تھائی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں سرفہرست آنے والی دونوں ٹیمیں ارجنٹینا میں چھ سے 18 اکتوبر تک منعقد ہونے والے یوتھ اولمپکس میں حصہ لیں گی۔

ہاکی کے اس فارمیٹ کو کرکٹ کی ٹی ٹوینٹی طرز جیسا سمجھا جاتا ہے۔ فائیو اے سائیڈ فارمیٹ میں شامل ہر ٹیم میں پانچ کھلاڑی ہوتے ہیں جب کہ میدان بھی ہاکی کے عام میدانوں سے چھوٹا ہوتا ہے۔

ہاکی کے کھیل میں جدت لانے کی غرض سے پانچ اور نو کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے میچز گزشتہ کچھ عرصے میں شروع ہوئے ہیں۔ منتظمین کو توقع ہے کہ اس طرح وہ شائقین کو نئے سرے سے کھیل کی جانب متوجہ کر سکیں گے۔


متعلقہ خبریں