2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو مرضی کی وکٹ دی گئی، خواجہ آصف


اسلام ِآباد: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں میں پاکستان تحریک انصاف کو مرضی کی وکٹ دی گئی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں مرضی کے امپائر اورمرضی کے کھلاڑی لیے گئے۔ عمران خان کو بڑی چاہ اور لاڈ سے لایا گیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہنئے پاکستان کا ٹیکس ریونیو وہیں کھڑا ہے جہاں پرانے پاکستان کا تھا۔ عمران خان 2 سال میں بھی ریونیو ٹیکس نہ بڑھاسکیں۔ ابھی ایک اوربجٹ آئےگااورنئےٹیکس لگیں گے۔

رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کےکہنےپرچل رہی ہے۔ نوازشریف کے دورمیں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.5تھی۔ ن لیگ حکومت نے ٹیکس ریوینیو ڈبل کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہا گیاعمران خان مرجائےگا بھیک نہیں مانگے گا۔ حکومت معاشی پسپائی اختیارکررہی ہے۔  پرانےپاکستان میں بڑی مینوفیکچرنگ کی شرح 5 فیصد سے اوپر تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بے روزگاری بڑھ رہی ہے، لاکھوں افراد بے روزگار ہورہے ہیں۔ نوازشریف کےپاکستان میں زرعی ترقی 4، نئے پاکستان میں2.7 فیصد ہے۔ عمران خان کےنئےپاکستان میں جی ڈی پی منفی صفراعشاریہ 4 ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی: اپوزیشن کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے ایکسپوسنٹر میں 90 کروڑکا قرنطینہ سنٹربنایا گیا جس کوبندکردیاگیا۔ ڈیڑھ مہینے میں 90 کروڑ کھا گئے سب مال بنارہے ہیں۔ اس90 کروڑسے کئی غریب گھروں میں راشن پہنچایاجاسکتاتھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس مٹی کی خیرمانگیں جس کی بدولت ہمارااختیارہے۔ آج بنگلہ دیش معیشت میں ہرلحاظ سے ہم سے آگے ہے۔ہمارے ملک میں نہ تعلیم ہے اور نہ صحت ہے۔ اس بجٹ میں تعلیم اور صحت کے لیے کیا رکھا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کورونا سے اموات بارے جو فگر سامنے آرہی ہیں، اللہ کرےغلط ہو۔ کہا جارہا ہے 10 اگست کوپاکستان میں 80 ہزارلوگ کورونا سے مریں گے۔ پوری قوم کووباکےرحم وکرم پرچھوڑدیاگیاہے۔ 3 مہینے پہلے ہم کورونا کو کنٹرول کرسکتے تھے لیکن نہیں کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ  خواجہ آصف کی تقریرسے لگا جیسے ملک میں کورونا عمران خان کی وجہ سےآیا ہے۔ کیا اٹلی ،برطانیہ اورفرانس میں بھی کورونا وبا عمران خان کی وجہ سے پھیلی ہے؟

اسدعمر نے کہا کہ کورونا 180 سے زائد ممالک میں پھیلا ہے۔ اپوزیشن کی کیااسٹریٹجی ہے؟ ہمیں بتائیں۔ عمران خان اپوزیشن کےاعصاب پرسواررہتے ہیں۔ نوازشریف نریندرمودی کوگھربلاتےتھے۔

وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ ان کے پسندیدہ نریندرمودی کے بھارت میں کیاہوا؟ بھارت نے مکمل لاک ڈاوَن کیا ،پھروہاں کورونا کیوں ختم نہیں ہوا؟ 653کیسز آنے پربھارت میں لاک ڈاوَن ہوا ،پھرکیسزکیوں بڑھے۔

اسدعمر نے کہا کہ مکمل لاک ڈاوَن کی پالیسی پوری دنیامیں ناکام ہوگئی ہے۔ امیرترین ممالک بھی زیادہ دیرتک لاک ڈاوَن برداشت نہیں کرسکے۔ امریکہ میں موجودہ صورتحال کی وجہ سے 4 کروڑلوگ بےروزگارہوئے۔ یہ توارب پتی لوگ ہیں ان کولاک ڈاوَن سےکیا فرق پڑتاہے۔ یہی لوگ کہتےتھےعمران خان کرکٹر ہیں انہیں سیاست کا کیاپتہ۔

انہوں نے کہا کہخواجہ آصف نےنوازشریف سے کہا تھا پانامہ ملک کا مسئلہ نہیں۔ خواجہ آصف نے نوازشریف کو پھنسا دیا، بے چارہ جعلی رپورٹس لے کر باہربیٹھاہے۔ خواجہ آصف کی دعابڑی خطرناک ہوتی ہےڈرہےن لیگ کوآئندہ انتخابات میں کوئی سیٹ ہی نہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نےجب کینسراسپتال کےخلاف تقریرکی تواس سال اسپتال کو رکارڈ چندہ ملا۔ جعلی رپورٹس لےکراگرآپ ملک سے فرارہوسکتے ہیں توای سی ایل پرنام ڈالنے کا کیا فائدہ؟۔ چیلنج ہے،جس لیڈرکی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں ان کوآپ بھی فالو نہ کریں میں بھی نہیں کروں گا۔ عمران خان سےجب سپریم کورٹ نےثبوت مانگےتوانہیں فراہم کیے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا تھا


متعلقہ خبریں