لاہور: ماضی کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ماضی کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم کا انتقال امریکہ میں ہوا وہ 1935 میں پنجاب کے شہر گجرات میں پیدا ہوئی تھیں۔
صبیحہ خانم پاکستانی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین ناموں میں سے تھیں جنھوں نے نہ صرف اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل موہ لیے تھے بلکہ انھیں متعدد بار نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
صبیحہ خانم نے نامور اداکار سنتوش کمار کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا جبکہ صبیحہ خانم کی شادی بھی اپنے عہد کے نامور اداکار سنتوش کمار سے ہوئی تھی۔
صبیحہ خانم کی فلمیں سات لاکھ، چھوٹی بیگم، ناجی، حسرت اور دامن بہت مشہور ہوئیں۔
50 اور 60 کی دہائی میں فلم انڈسٹری نے ان کا عروج دیکھا جس دوران انھوں نے سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جیسے کنیز، مکھڑا، انوکھا، تہذیب۔
یہ بھی پڑھیں معروف اداکار جمیل فخری کو مداحوں سے بچھڑے نو برس بیت گئے
انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر 80 اور 90 کی دہائی میں بھی دکھائے اور اس دوران بھی کئی ایوارڈ یافتہ فلموں میں کام کیا۔
حکومت پاکستان نے صبیحہ خانم کو ان کی کارکردگی پر 1986 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا تھا۔