ایم این اے ڈاکٹر رمیش کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

تین وفاقی وزرا سمیت 33 ممبران اسمبلی اڑ چکے ہیں، رمیش کمار کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

کورونا سے اموات اور کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے انتہائی احتیاط کررہے تھے اور ایس او پیز پر عمل درآمد بھی یقینی بنا رہے تھے۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق کورونا مثبت دوست سے چند لمحوں کی ملاقات نے کورونا وائرس کو موقع فراہم کردیا۔

قرنطینہ میں جانے والے رکن قومی اسمبلی کے مطابق وہ اپنا مدافعتی نظام طاقتور بنانے کے لیے اچھی خوراک لے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسملبی کے مطابق وہ خدا کے فضل اور لوگوں کی دعاؤں کی بدولت مہلک وبا کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلد اورمکمل صحتیابی کے لیے انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھے۔

سرکاری کورونا کٹس ناقص ہونے کا انکشاف

ہم نیوز نے چار جون 2020 کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اب تک کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 44 اراکین پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جب کہ پانچ اراکین پارلیمنٹ دار فانی سے کوچ بھی کرچکے ہیں۔

اس وقت کے اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کے دس، سینیٹ کے چار، پنجاب اسمبلی کے پانچ، سندھ اسمبلی کے 12، خیبرپختونخوا اسمبلی کے آٹھ اور بلوچستان اسمبلی کے پانچ اراکین کورونا کا نشانہ بن چکے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایک ایک رکن جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف، سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال، پی ایم ایل (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ و وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔

لگتا ہے ممبران کی بڑی تعداد بیمار ہو جائیگی، فواد چودھری کا خدشہ

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے گزشتہ روز اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ لگتا ہے کہ ممبران کی بڑی تعداد بیمار ہو جائے گی۔


متعلقہ خبریں