اسلام آباد: کورونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار785 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 7 جون کواسلام آباد میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ 7 جون کواسلام آباد میں 656 مریض رپورٹ ہوئے۔

ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات کے مطابق 8 جون کو 350 کیسزرپورٹ ہوئے، 9 جون کو تعداد 456 ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقے لوئی بھیرمیں کورونا کا مرض تیزی سے پھیل رہاہے۔ لوئی بھیرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 394 ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق سیکٹرجی نائن متاثرہ افرادکی فہرست میں دوسرےنمبرپرہے۔
سیکٹرجی نائن میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 302 اور آئی ٹین میں300 ہوگئی ہے۔

جاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے  سیکٹرآئی ایٹ میں 293 اور جی سیون میں 276 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سیکٹر جی ایٹ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 265 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، 521 متاثر

ڈپٹی کمشنراسلام آباد کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دیہی علاقے ترلائی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 258 اور بہارہ کہو میں 252 ہوگئی ہے۔

جاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرجی سکس میں متاثرہ افرادکی تعداد 240 اور جی ٹین میں 227  ہوگئی ہے

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اب تک 60 ہزار 397 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 54 ہزار 612 افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ اب تک 90 فیصد افراد کا ٹیسٹ منفی آچکا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 57 افراد کو رونا سے موت کا شکار ہوچکے ہیں۔کورونا سے متاثرہ 586 افراد کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کورونا سے بچاوَ کے لیے عوام انتظامیہ سے تعاون کریں۔ کوشش کیجئے بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کیاجائے۔


متعلقہ خبریں