سندھ اسمبلی :سرکاری وکلا پر پولیس ٹوٹ پڑی، کئی گرفتار


کراچی: سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے سرکاری وکلا پر پولیس پھر ٹوٹ پـڑی اور کئی کو گرفتار کرلیا۔

سرکاری وکلا گزشتہ نو دن سے بیسک پے الاؤنس سمیت دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔

احتجاجی وکلا پر گزشتہ روز بھی اچانک پولیس ٹوٹ پڑی تھی اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے درجنوں کو گرفتار کرلیا تھا

گرفتار وکلا کو رات گئے تھانہ پریڈی سے رہا کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ دوبارہ احتجاج میں شرکت کے لئے سندھ اسمبلی پہنچ گئے تھے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن نے وکلا کی دوبارہ گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے۔

صدر کراچی بار ایسوسی ایشن حیدر امام نے کہا کہ وکلا اپنے حق کے لئے آواز بلند کررہے ہیں اور ان پر تشدد غیر آئینی و غیرانسانی ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن اور احتجاجی وکلا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سندھ اسمبلی کے باہرجاری احتجاجی دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں