ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں 14 ملی میٹر، راولاکوٹ میں 04 ملی میٹر، پنجاب کے اضلاع چکوال میں 11 ملی میٹر، بہاولنگر میں 04 ملی میٹر اور فیصل آباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے علاقے موہنجو داڑو، جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی جبکہ لاڑکانہ، دالبندین، تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی، نوکنڈی اور سکھر میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں