اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں صوبے میں جاری سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ضمن میں اپنی ٹوئٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ پانی کے ذخائر اور بڑے زرعی فارمز کے منصوبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔
Met with CM Balochistan Jam Kamal sb, discussed all CPEC projects.Special focus remained on water reservoirs, large scale agri farms,SEZs of Hub&Bostan &development of Gwadar City/port #cpec #CPECMakingProgress pic.twitter.com/T1gQtlyhDv
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) June 5, 2020
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں حب اور بوستان میں صنعتی ترقیاتی زون کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ گوادر شہر اور بندر گاہ کو ترقی دینے کی تجاویز پر مشاورت کی گئی۔