غیر قانونی شادی ہالز کی تعمیر، سپریم کورٹ نے کمیشن بنا دیا


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے غیر قانونی شادی ہالز کی تعمیر سے متلعق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی محتسب کو کمیشن مقرر کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔

پیر کو چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چیمبر میں بیٹھنے کا مقصد معاملے کا حل نکالنا ہے۔

دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ وفاقی محتسب کو بلایا ہے، ان کو کمیشن مقرر کریں گے۔ کمیشن شادی ہالز سے متعلق تمام حقائق کاجائزہ لے کرتفصیلی رپورٹ دے گا۔ فیصلہ رپورٹ کے تناظر میں ہی کیا جائے گا۔

عدالت کے سامنے وکیل ابراہیم ستی  نے موقف اختیار کیا کہ میرے شادی ہال کے قریب ایک ہزار سے زائد گھر ہیں۔ میرا گھر گرانا ہے تو ڈاکٹر قدیر کا گھر بھی گرائیں۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرا کلائنٹ پہلا آدمی تھا جس نے سی ڈی اے کی تمام شرائط پوری کیں۔

چیف جسٹس نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔


متعلقہ خبریں