کوہ سلیمان میں واقع قدرتی حسن سے مالا مال ’وادیِ سری‘

کوہ سلیمان میں واقع قدرتی حسن سے مالا مال ’وادیِ سری‘

ڈیرہ غازی خان: قدرتی حسن سے مالا مال کوہ سلیمان کے وسیع  پہاڑی سلسلے میں کئی خوبصورت اور دلکش مقامات پائے جاتے ہیں جن میں سے ایک وادی سری ہے۔

سری ڈیرہ غازی خان کے مغرب میں 45 کلومیٹر کی دوری پر واقع معروف تاریخی قصبہ سخی سرور کے قریب کوہ سلیمان کے اندر  واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی سوات میں ترک شاہی دور کے آثار دریافت

سری کے مقام پر بے شمار آبشاروں کوفلک پوش پہاڑیوں نے اپنے دامن میں چھپا رکھا ہے مگر دور افتادہ جگہ واقع ہونے اور مناسب ذرائع آمدورفت نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی نظروں سے ایک لمبے عرصے تک اوجھل رہا ہے۔

کوہ سلیمان میں واقع قدرتی حسن سے مالا مال ’وادیِ سری‘

کوہ سلیمان میں واقع اس خوبصورت، سرسبز و شاداب وادی سری کے جھرنوں سے گرتا سفید موتیوں کی مانند ٹھنڈا ٹھار پانی جوبھی دیکھتا ہے قدرت کے حسین مناظر کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ’شمالی علاقہ جات جیسے خوبصورت سیاحتی مقامات کہیں نہیں دیکھے‘

علی موسیٰ رضا نامی سیاح کا کہنا ہے کہ کوہ سلیمان میں یہ وادی سری انتہائی خوبصورت مقام اور قدرتی حسن سے مالا مال ہے اگر حکومت توجہ دے تو ان علاقوں کو بہت پذیرائی مل سکتی ہے۔

ذیشان صفدر کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھی جگہ ہے ہم دوستوں کے ساتھ آئے ہیں بار بی کیو کیا ہے مزہ بھی بہت آرہا ہے۔

ڈاکٹر راشد نامی سیاح نے کہا کہ یہ جگہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے خوبصورت جھرنے ہیں بہت مزا آ رہا ہے یہاں آکر ہم انجوائے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوربز نے پاکستان کو دس خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں شامل کر لیا

یہاں آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ حکومت فورٹ منرو اور دیگر سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ اس علاقے کی تعمیر و ترقی پر بھی توجہ دے۔


متعلقہ خبریں