کراچی: سندھ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار667نئے کیسز رپورٹ ہوئے اورمزید20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں مجموعی کیسز کی تعداد34 ہزار577 ہوگئی ہے اور انتقال کرنے والوں کی تعداد575 تک پہنچ گئی ہے۔
کراچی میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد ساڑھے 27ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار311نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی تعداد 27 ہزار592 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: ڈاکٹرز کا سندھ حکومت پر جھوٹے دعووں کا الزام
مراد علی زاہ نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں 66 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8390 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ہم نے ٹیسٹوں کی گنجائش بڑھا کر8390 تک کردی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں خواتین کی شرح 28 فی صد ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد50 سال سے زائد عمر والے افراد کی ہے۔
کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد50 سال سے زائد عمر والے افراد کی ہے۔ 61 سے 70 سال کے درمیان کے 161 افراد کورونا سےجاں بحق ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 51 سے 60 سال کے درمیان کے 153 افراد کی کورونا سے اموات ہوئیں۔ 71 سے 80 سال کی عمر کے 82 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ 41 سے 50 سال تک کی عمر کے 67 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
صوبہ سندھ میں اب تک 1128 بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، دس سال سے کم عمر بچوں میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی شرح خطرناک ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوم آئسولیشن کے دوران ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 11 سے 20 کے 8 اور ایک سے 10 سال کے 2 بچے بھی وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔