سندھ میں کورونا بندش: محکمہ داخلہ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پنجاب میں کورونا پابندیوں میں نرمی

فائل فوٹو


کراچی: صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب محکمہ داخلہ سندھ  نے  لاک ڈاوَن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نیا نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تعلیمی ادارے، ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز، اسپورٹس کلب اور جم سنٹرز بدستور بندرہیں گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپورٹس ٹورنامنٹ، بیوٹی پارلرز، مزارات، سینمنا گھر اور تھیٹر بھی بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ کو ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

پبلک ٹرانسپورٹ کھولنےکےحوالے سے فیصلہ کل ہوگا۔ فیصلہ ٹرانسپورٹرز کی وزیرٹرانسپورٹ کےساتھ میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ  کے نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری دن پیرسے جمعہ تک ہوں گے۔ کاروباری اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔

خیال رہے کہ آج سندھ  میں کورونا وائرس کے ایک ہزار402 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 29ہزار647 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد72 ہزار سے بڑھ گئی

آج وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بتایا کہ صرف کراچی میں 24 گھنٹوں کےدوران ایک ہزار28نئےکیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور پورے صوبے میں ایک دن کے دوران کورونا کے 22 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا سےاموات کی تعداد503 ہوچکی ہے جب کہ 342 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا کے71 مریض ویلٹی لیٹرز پر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں ورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 72 ہزار 460 تک پہنچ گئی ہے اور 1543 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 26 ہزار 240، خیبرپختونخوا 10 ہزار 27، بلوچستان 4,393، اسلام آباد 2,589، گلگت بلتستان 711 اور آزاد کشمیر میں 255 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں