بھارت کے نوجوان اداکار موہت باگھل موذی مرض کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے اور 26 سال کی عمر میں چل بسے۔
سلمان خان کی فلم ریڈی میں امر چودھری کا کردار نبھانے والے نوجوان اداکار کی موت کی تصدیق بھارتی ہدایتکار راج شاندلا نے کی جس کے بعد بالی ووڈ فنکاروں کے تعزیتی پیغامات سامنے آنا شروع ہوگئے۔
اترپردیش لے علاقے ماتھورا سے تعلق رکھنے والے موہت باگھل 1993 میں پیدا ہوئے، اداکاری کا شوق بچپن میں ہی ممبئی لے آیا جہاں موہت نے کامیڈی شو ’چھوٹے میاں ‘ سے کریئر کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نامور اداکارہ نادیہ جمیل میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص
ریڈی کے علاوہ موہت نے فلم ’ اکیس توپوں کی سلامی‘ اور ’گلی گلی چور ہے‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ موہت کیموت کی خبر سن کر سکتے میں ہیں۔
Really shocked to hear this news.. Mohit was such a young, happy, funny & talented guy.. we just shot a whole film together! Upsetting news, my prayers with his family ? https://t.co/oGBYivByYO
— Sidharth Malhotra (@SidMalhotra) May 23, 2020
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے لکھا کہ کہا کہ موہت کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا کیونکہ وہ ایک مثبت سوچ رکھنے والے اور خوش مزاج انسان تھے۔
One of the nicesttt people to work with! Happy, positive and motivated always. Love you Mohit. RIP? #JabariyaJodi https://t.co/b0Gr6GpCxg
— Parineeti Chopra (@ParineetiChopra) May 23, 2020