حکومت سندھ: تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراض، سی ای او مستعفی ہوں

سندھ: محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب

فائل فوٹو


کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن پہلے شہید پائلٹ کو ہیرو بنایا اوراب ولن بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراض کردیا۔

ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ: تحقیقات کا آغاز کردیا

ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے کا سارا ملبہ شہید پائلٹ پراس لیے ڈالا جارہا ہے کہ وہ اپنی صفائی دینے کے لیے اب اس دنیا میں موجود نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے شہید پائلٹ پر ملبہ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب سارا ملبہ شہید پائلٹ پر ڈال دیا گیا ہے تو پھر کمیٹی بنانے کی کیا ضرورت ہے؟

ہم نیوز کے مطابق پی پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر نے طیارہ حادثہ کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی پر اعتراض اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ سی ای او پی آئی اے ارشدملک کےماتحت لوگوں کوکمیٹی میں ڈالاگیا ہے تو کیا یہ مناسب ہے؟

طیارہ حادثہ: ایس بی سی اے کو تحقیقات میں شامل کرنے کیلیے خط

صوبائی وزیر تعلیم نے سوال کیا کہ پالپا اورانٹرنیشنل پائلٹ ایسوسی ایشن کےنمائندوں کو تحقیقاتی  کمیٹی میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ شہید پائلٹ سجاد گل سینئر تھے اوراپنی آخری گفتگومیں بھی وہ پرسکون لگے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ پہلےجہازکے رن وےکو ٹچ کرنےسےمتعلق نہیں بتایا گیا اورچھپا یا گیا لیکن جب زبیرنے بتایا تو اس کے بعد یہ بات بتائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جہاز کے ٹائر نہیں کھل رہے تھے تو کنٹرول ٹاور سے شہید پائلٹ کو کیوں نہیں بتایا گیا؟

طیارہ حادثہ: فرانسیسی ٹیم نے جائے حادثہ کا معائنہ مکمل کرلیا

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر سیعد غنی نے کہا کہ عجب منطق ہے کہ تحقیقات کی بجائے جہازکی تاریخ بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کہا جارہا ہے کہ جہاز سے پرندہ ٹکراگیا تھا تو کبھی شہید پائلٹ کوقصوروارٹھہرا رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں سعید غنی نے کہا کہ طیارہ حادثے کی جگہ پر موجود کچھ خواتین بھی زخمی ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ناصر شاہ اور مشیر مرتضیٰ وہاب نے ان کی عیادت کی اور مدد بھی کی تھی۔

طیارہ حادثہ: معجزانہ طور پر بچ جانے والا مسافر ڈسچارج

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ ان زخمی خواتین کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ زخمی خواتین اور ان کے خاندان ہونے والے علاج معالجے سے بالکل مطمئن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اورصوبائی وزیر ناصر شاہ طیارہ حادثے کے متاثرین کے پاس جارہے ہیں۔

سعید غنی نے طیارہ حادثے کو سول ایوی ایشن اورپی آئی اے کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں پی آئی اے سندھ حکومت کے پاس ہوتی تو اب تک ایک طوفان بدتمیزی مچ چکا ہوتا۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کہتےتھے کہ کوریا میں کشتی ڈوبنے پروزیراعظم استعفیٰ دیتا ہے تو یہاں جہاز گرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے پرسی ای اوپی آئی اےکومستعفی ہو جانا چاہیے۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ: پالپا کا تحقیقات کیلئے اپنی ٹیم نامزد کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے ایک سوال کے جواب میں خبردار کیا کہ اگر کورونا کی وجہ سے حالات کنترول سے باہر ہوئے تو پھر سختی کریں گے۔


متعلقہ خبریں