پی آئی اے طیارہ حادثہ: 41 میتوں کی شناخت ہو گئی

پی آئی اے کا طیارہ وزن کے حساب سے نیلام

پی آئی اے


کراچی: طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں میں سے 41 کی شناخت کرلی گئی ہے جس کے بعد میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے دینے کا فیصلہ

ہم نیوز نے قومی ایئر لائن پی آئی اے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 41 میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں جب کہ باقی میتیں شناخت کے لیے ایدھی فاؤندیشن اور چھیپا ویلفیئر کے سرد خانوں میں رکھی گئی ہیں۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین اور پسماندگان کو انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ٹکٹیں جاری کی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک چار میتیں لاہور اور تین اسلام آباد بھجوائی جا چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میتوں کو وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر گھروں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

طیارہ حادثہ: معجزانہ طور پر بچ جانے والا مسافر ڈسچارج

ہم نیوز کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور پسماندگان کو دس لاکھ روپے فی کس کے حساب سے گھروں پر دینے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لواحقین اور پسماندگان کی خدمت کے لیے پی آئی اے کا عملہ 24 گھنٹے ایمرجنسی رسپانس سینٹر پر موجود ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا مؤقف ہے کہ متاثرہ گھروں اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی تخمینہ لگانے کے لیے سروے ٹیم نے کام شروع کردیا ہے۔

ہم نیوز نے پی آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ شناخت کی منتظر میتوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

طیارہ حادثہ: حکومت متاثرین کے گھر تعمیر کرے گی، گورنر سندھ

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ساری صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

عید الفطر کے دن بھی سی ای او پی آئی اے سمیت دیگر تمام متعلقہ حکام قائم کردہ ایمرجنسی رسپانس سینٹر پرموجود تھے اور لواحقین کو صورتحال سے آگاہ کررہے تھے۔

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ میتوں کی ان کے آبائی علاقوں کی منتقلی سے متعلق تمام امور کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

طیارہ حادثہ: ڈی این اے ٹیسٹ بر وقت نہ ہونے سے مشکلات

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے گزشتہ روز شکایت کی تھی کہ ڈی این اے کے بروقت ٹیسٹ میں کچھ مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہی دی تھی۔


متعلقہ خبریں