اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد، وزیر ہوابازی غلام سرور سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف نے فو ج کو ہدایت کی کہ وہ ریسکیو کے کاموں میں ہرممکنہ تعاون جاری رکھے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اپنے بیان میں طیارہ حادثے پر رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر ہوابازی غلام سرور سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا کہ بہت ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جلد از جلد حادثے کی انکوائری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جہاز کا لینڈنگ گیئر نہیں کھل سکا۔ طیارے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو امداد دی جائے گی۔
معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تمام ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ مزید تفصیلات بھی جلد شیئر کی جائیں گی۔
گورنر پنجاب چودھری سرور طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کو اللہ تعالیٰ جنت میں جگہ دے۔اللہ تعالیٰ شہید مسافروں کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ لواحقین حادثے کی وجہ جاننے چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے میں سوار مسافروں کے نام
وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے طیارہ حادثے پر افسوس اورمتاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
Terrible news of @Official_PIA #planecrash.
Such a tragedy.. my heart goes out to all the victims & families. pic.twitter.com/IOHGFfQWnn— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) May 22, 2020
منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھودیا۔ میں اس حادثے میں بچ جانے والوں کے لیے دعاگو ہوں۔
Saddened by tragic news of PIA #PlaneCrash in #Karachi. I extend my heartfelt condolences to all those who lost their dear ones in this crash and pray for the survivors fighting for their lives. Allah alone is the Saviour.
— Dr Tahir-ul-Qadri (@TahirulQadri) May 22, 2020
کرکٹر بابر اعظم نے کہا کہ طیارہ حادثے کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔ میرا دل ور میری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہیں ہم اس المناک حادثے میں کھوچکے ہیں۔
This #PlaneCrash news is quite devastating. My heart & prayers goes out to those we have lost in this tragic accident. May Allah SWT elevate their ranks and give Sabre Jameel to their families & loved ones. Indeed we all belong to Allah SWT and to Him we all shall return.
— Babar Azam (@babarazam258) May 22, 2020
اداکارہ مہوش حیات نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جمعتہ الودع کے موقع پر جاں بحق ہونے تمام افراد اور اہل خانہ دعا کریں۔
Cannot believe the news coming in about the #planecrash In khi. Is there no end to the suffering we are having to endure this year??
Today,on Jum’atul-Widaa’ lets pray for all those who’ve perished and their families…
Innallillaahi wa inna ilehi rajioon@Official_PIA #Karachi— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) May 22, 2020
خیال رہے کہ آج قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 11 افراد بشمول خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
وزیرصحت سندھ کے مطابق 11 زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
مسافر طیارہ لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوا تھا اور کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوا۔
پی آئی اے کے طیارے نے حادثے سے ایک گھنٹہ30 منٹ قبل لاہور ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی اور کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گرکر تباہ ہوا۔