کراچی: کراچی میں گرکر تباہ پونے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو اڑانے والے دو پائلیٹ اور عملے کے نام سامنے آگئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق کراچی میں ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہونے بد قسمت طیارے کو کیپٹن سجاد گل اور فرسٹ آفیسر عثمان اعظم اڑا رہے تھے۔
ہم نیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق عملے کے طیارے کے عملے کے ارکان میں فرید احمد چودھری، عبدالقیوم اشرف، ملک عرفان رفیق، مدیحہ ارم، آمنہ عرفان اوراسما شہزادی شامل تھے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔
پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے اور متعدد افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے تاہم جاں بحق افراد کے حتمی اعداد و شمار نہیں دیے گئے۔
ترجمان پی آئی اے نے ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی ایئربس320 نے لاہور سے اڑان بھری تھی تاہم مزید معلومات کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں بتائی جائیں گی۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے اور ایمرجنسی کال سنٹر بھی فعال کر دیا گیا ہے۔