کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھ کر 14 ہزار تک جا پہنچی ہے، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھ کر 14 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 878 ٹیسٹ کیے گئےہیں جو کہ اب تک ایک روز میں کیے جانے والے سب سے زیادہ ٹیسٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد عوام کو آگاہی دینے سے ہی ممکن ہے۔

 کراچی میں کورونا کیسسز کی تعداد ساڑھے گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئی

این سی او سی کے اجلاس میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور تاجروں کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنا چاہیے ، جس مارکیٹ میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہو رہا ہو اسے بند کر دینا چاہیے۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان تیزی سے صحت سمیت تمام شعبوں میں استعداد بڑھا رہا ہے، ایس او پیز کی تشکیل اور ان پر عملدرآمد کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 336 وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ہیں،جن مارکیٹوں میں ایس او پیز پر عمل نہ ہوا،ان کو سیل کردیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں