کورونا وائرس سے متاثرہ طبی عملےکی تعداد882ہوگئی

پشاور: کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل ا سٹاف کی تعداد 882 تک پہنچ گئی ہے۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے سبب کوروناوائرس سے24گھنٹوں میں مزید 99 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اب تک ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 11 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 466 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 264 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں668ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا وائرس سے متاثر

پنجاب184، بلوچستان143 اورسندھ میں 172ہیلتھ کئیر ورکرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کورونا وائرس سے اسلام آباد میں 91 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ نرسز کی تعداد 142 تک پہنچ گئی ہے جب کہ طبی عملے کے دیگر 274 افراد بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 197 ہیلتھ کئیر ورکرز نے کورونا کو شکست دی ہے اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ میڈیکل سے وابستہ 142 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 532 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کیے گئے ہیں جب کہ تمام زیر علاج افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے 2 ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے، ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی اور تادم تحریر اموات کی تعداد706ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 32 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 257 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 200، پنجاب میں 211، بلوچستان 27، اسلام آباد 06 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار گیا۔


متعلقہ خبریں