بیشتر یورپی ملکوں میں آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

کورونا وائرس، برطانیہ کا بھارت کو ریڈ لسٹ سےنکالنے کا اعلان

فرانس اور اسپین سمیت بیشتر یورپی ملکوں میں آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے.

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں 8 ہفتوں کے بعد شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہو گی اور پرائمری اسکول ٹیچرز ایک مرتبہ پھر اسکولوں میں آئیں گے

فرانس میں  ہیئر ڈریسرز سمیت بعض دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود فرانس میں ریسٹورانٹ، تھیٹرز، سنیما اور بارز بدستور بند رہیں گے۔

اسپین کے مختلف شہروں میں بھی عائد پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی جا رہی ہے۔

میڈرڈ میں دوست احباب اور فیملیز کو کھلی جگہوں پر ملاقات کی اجازت ہو گی تاہم وبا سے متاثرہ شہر میڈرڈ اور بارسلونا میں بدستور لاک ڈاؤن رہے گا جبکہ دیگر شہروں میں بعض دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی۔

ناروے نے بھی جون کے وسط میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر رکھا ہے۔

بیلجیئم اور یونان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر مہلک ثابت ہوسکتی ہے، نیو گوڈ الرٹ سسٹم کے استعمال سے کورونا وائرس کی نشاندہی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی نشاندہی کیلئے ٹیسٹ کی شرح کو مزید بڑھائیں گے، ملک بھر میں الرٹ لیول ایک سے 5 درجے تک ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں ناروے: جون کے وسط میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ این ایچ ایس اور فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات قابل تحسین ہیں، لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کی بجائے ذاتی گاڑیوں کا زیادہ استعمال کریں۔

بورس جانسن نے کہا کہ جون کے پہلے ہفتے کچھ دکانیں اور پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں