چنیوٹ: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، 5 ملزمان گرفتار

فوٹو: فائل


چنیوٹ: پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

گرفتار ملزموں میں نزاکت، آصف، یونس، آصف بلال اور حسین احمد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سیکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ ملزموں نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی تھیں۔

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چنیوٹ کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش غیر قانونی ہے خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب لاہور میں ہی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا ہے۔

لاہور کے علاقے شاد باغ سے بھی سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثروت گیلانی کی اسلحہ چلانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ

شاد باغ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ، پسٹل اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔


متعلقہ خبریں