کورونا: پنجاب میں اسمارٹ سیمپلنگ کا آغاز

کورونا: پنجاب میں اسمارٹ سیمپلنگ کا آغاز

لاہور:حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

حکومت پنجاب پر کورونا وائرس کے متعلق حقائق مسخ کرنے کا الزام

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ہزار 43 مشتبہ افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

حکومت پنجاب کی ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار 103 ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں دو ہزار 716 ایسے افراد بھی ہیں جنہوں ںے کورونا وائرس جیسی مہلک وبا کو شکست دی ہے اور وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

لاہور: پنجاب پولیس کے 21 ملازمین میں کورونا کی تصدیق

مسرت چیمہ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بہتر طور پرسمجھنے کے لیے اسمارٹ سیمپلنگ کا آغاز کردیا ہے۔

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تین دن قبل میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث کیسز میں زیادہ اضافہ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کو آئی سو لیٹ کیا جا رہا ہے۔

میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا تھا کہ پنجاب میں 101 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکز کو حفاظتی سامان دیا ہے اوران کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت کے بڑے اقدامات

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بہت سے افراد میں بعد ازموت کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں