سندھ میں کورونا سے 112افراد جاں بحق



کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے سبب112 اموات ہو چکی ہیں اور 6053 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹوں کےدوران کورونا سے 12 اموات اور 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 358نئے کیسز میں سے 284کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ دیگر شہروں میں کورونا کےنئے کیسز کی تعداد 58 ہے۔ کورونا سے جاں بحق 43 مریضوں کی عمر 60 سے 69 سال تھی۔

سندھ کے29 میں سے12 اضلاع میں کورووائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کراچی کی صورتحال سب سے زیادہ بری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 61 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا2313، بلوچستان 978، اسلام آباد 313، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 122 اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 103، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔


متعلقہ خبریں