اسلام آباد: پارکس اور ٹریلز پر آنے والے افراد کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار

اسلام آباد: چڑیا گھر میں جانوروں کو خوراک کی فراہمی معطل

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پارکس اور مارگلا ٹریلز عوام کے لیے کھولنے کے حوالے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ایس او پیز کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے پارکس اور ٹریلز پر آنے والے افراد کیلئےکورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر پارک اورٹریلز پر جانے کی اجازت نہیں دی جائےگی جبکہ 10سال سےکم عمر بچوں،60 سال سےزائدعمرکےافراد کی پارکس میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ پارکس اورٹریلزپرسماجی فاصلہ کاخیال رکھیں اور ہجوم کی شکل اختیارنہ کی جائے جبکہ پارکس اورٹریل انتظامیہ کوداخلی راستوں پرسینیٹائزرکی سہولت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بخار،زکام اورکھانسی میں مبتلا افراد کو پارکس اور ٹریلز پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے اجتناب کے لیے بند کیے گئے پارکس اور تفریحی مقامات کھول دیئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاون کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد اہل خانہ کے ہمراہ دامن کوہ پہنچ گئی۔

شہری تفریح کے ساتھ جانوروں کو کھانا کھلانے میں مصروف رہے جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار بھی شہریوں کے ساتھ بندروں کو ڈبل روٹی ڈالتے رہے۔

فضائی آلودگی والے شہروں میں کورونا سے زیادہ اموات کا خدشہ

یاد رہے کہ  اسلام آباد انتظامیہ نے کورونا وبا کے خدشے کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاوَن میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تفریحی مقامات اور پارکس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھیلوں کے گراوَنڈز پرپابندی برقرار رہے گی۔

اسلام آباد انتظامیہ کا پارکس اورمارگلہ کی پہاڑیوں پر بنے ٹریلزکو کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پبلک پارکس اورٹریلز پر آنے والے افراد کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا کہا ہے۔


متعلقہ خبریں