پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان


اسلام آباد: خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعض مقامات پر آج گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ روز پیر کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر گرچ چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔

پیر کو مظفر آباد میں 25 ملی میٹر، راولپنڈی میں 16 ملی میٹر، اسلام آباد میں 14 ملی میٹر، مری میں 13 ملی میٹر، کوٹلی میں 12 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 10 ملی میٹر، راولا کوٹ میں 09 ملی میٹر بارش ریکارڈ گئی۔

پیر کو سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع شہید بے نظیر آباد 47 ڈگری سینٹی گریڈ، سکرنڈ اور دادو 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں