سندھ حکومت کا مزید 153 برآمدی صنعتی یونٹس کو کام کرنے کی اجازت


کراچی: سندھ حکومت نے تحریری یقین دہانی کے بعد مزید 153 برآمدی صنعتی یونٹس کوکام کرنے کی اجازت دے دی۔

سندھ میں ‏لاک ڈاوَن سے استثنیٰ حاصل کرنے والی برآمدی صنعتی یونٹس کی مجموعی تعداد 373 ہوگئی۔

‏محکمہ داخلہ سندھ نےمزید 153 صنعتی یونٹس کوکام کرنےکی اجازت کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ محنت سندھ اور ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی سےتصدیق کےبعدصنعتی یونٹس کوکام کی اجازت دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق برآمدی صنعتوں کو کورونا سے بچاوَ کیلئے وضع کردہ طریقہ کار پرعمل کرنا ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق وضع کردہ طریقہ کار پرعملدرآمد یقینی بنانےکی ذمہ داری صنعتی یونٹس کے مالکان پرہوگی۔ صنعتی یونٹس پرصرف برآمدی آرڈزپرکام کرنےکی اجازت ہوگی۔


متعلقہ خبریں