کورونا وائرس کی وبا کے باعث امریکہ بھر میں جانوروں کی پناہ گاہیں خالی ہونے لگیں، شہریوں کی بڑی تعداد جانوروں کو پالنے لگیں۔
جانوروں کی فلاح کے لیے سرگرم ادارے کے سربارہ کیٹی بلاک کے مطابق ماضی میں کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ لوگ اتنی بڑی تعداد میں جانوروں کو ایڈاپٹ کر رہے ہوں۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 400 سے زائد جانوروں کے شیلٹز ہوم قائم ہیں لیکن عالمی کورونا وبا پھیلنے کے بعد بہت سارے شیلٹر ہومز نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ جانوروں کو ایڈاپٹ کریں جس کے بعد لوگوں کی جانب سے حوصلہ افزا ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔
کیٹی بلاک کا کہنا ہے کہ ہر ایک پناہ گاہ سے ایک ہی خبر آرہی ہے کہ لوگ پالنے کے لیے شیلٹرز سے جانور لے جارہے ہیں جو کہ قابل تحسین بات ہے۔
اے ایف پی کے مطابق کتے، بلیوں، خرگوش، خنزیر اور یہاں تک کہ مرغیوں کو بھی گھر مل گئے ہیں، کیونکہ پورے ملک کے لوگ گھروں میں نظر بند ہوکر پالتو جانور تلاش کرتے ہیں۔