پشاور: اسلامیہ یونیورسٹی پشاور کی طالبہ نے وائس چانسلرپرگولڈ میڈل کیلئے ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔
طالبہ نےالزام عائد کیا ہے کہ وائس چانسلر نےگولڈ میڈل دینے کیلئے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور کہا ساتھ کھانا کھانے کی دعوت بھی دی۔
محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیجی گئی درخواست میں طالبہ نے مؤقف اپنایا کہ وائس چانسلر کی بات نہ ماننے پر مجھے پہلی سے دوسری پوزیشن پر لایا گیا۔
طالبہ نے مؤقف اپنایا کہ وہ 2014 سے2016 تک پاکستان اسٹڈی کی تعلیم حاصل کرتی رہی ہیں اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹرنوشاد نے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ طالبہ 2016 تک یونیورسٹی میں پڑھتی رہی، خاتون میری بیٹی کی جگہ ہے، کسی سے زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
ڈاکٹر نوشاد کا مؤقف ہے کہ درخواست گزارکو میرٹ کے مطابق دوسری پوزیشن ملی۔ ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد اور ساکھ متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ وائس چانسلر نے اس الزام کیخلاف اپنے وکیل کے ذریعہ کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔