اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ بزرگ افراد سے مسجد میں جماعت ادا نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے، مسجد کمیٹی اور باقی نمازیوں کو چاہیے کہ ان بزرگوں کو گھر پر نماز کیلئے قائل کریں۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی مسجد انتظامیہ نے احتیاطی تدابیرکے 20 نکات پرعملدرآمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ 50 سال سے زائد عمر کے بعض افراد بھی تراویح کی جماعت میں شامل تھے،مسجد کمیٹی کوچاہیے ان بزرگوں کو قائل کریں،تاکہ ہم اس وبا کو پھیلنےسےروکیں۔