شمالی کوریا کےرہنما کم جون ان کو کیا ہوا؟


شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کا جائزہ لینے کیلئے چین نے طبی ماہرین ایک ٹیم روانہ کی ہے۔

چینی ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی ٹیم شمالی کوریا کے حکمران کی صحت سے متعلق متضاد خبریں آنے کے بعد بھیجی گئی ہے۔ تاہم کم جونگ ان کی صحت کے متعلق فی الحال کوئی مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی۔

رائٹرز کے مطابق ٹیم چین میں حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی سربراہی میں روانہ ہوئی ہے۔ چین کی وازرت خارجہ کی جانب سے اس خبر کے ردعمل میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔

کم جونگ ان کے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی تھیں12 اپریل کو ہونے والی ایک سرجری کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔

شمالی کوریا اور چین کی جانب سے ابتدائی طور پر ایسی رپورٹس کی تردید کی گئی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ کم جونگ انگ کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جون ان کی علالت سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما دل کی سرجری کے بعد ماونٹ میوہیانگ کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔

دوسری جانب چین کی ماہرین پر مشتمل ٹیم کی شمالی کوریا روانگی نے قیاس آرائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔نیویارک پوسٹ کے مطابق چین نے ڈاکٹرز اور سفارتی عملے کو کم جون کی صحت سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کیلئے بھیجا ہے۔

اُدھر شمالی کوریا کے حکام کی جانب سے تاحال کم جون ان کی صحت سے متعلق کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔


متعلقہ خبریں