حق ووٹ: سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریش کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو حق ووٹ دلوانے کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں مشیرپارلیمانی امور بابراعوان، معاون خصوصی زلفی بخاری، چیئرمین نادرا، ڈی جی آئی ٹی الیکشن کمیشن اورسیکریٹری پارلیمانی امور نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کیلئے پہلا پولیس اسٹیشن قائم

اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کاراورسہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اوور سیزپاکستانیوں کی رجسٹریشن فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیرون مکل مقیم پاکستانیوں کی رجسٹریشن پاسپورٹ یا نائیکاپ کے ذریعے کی جاسکے گی۔ الیکشن کمیشن اور نادرا مشترکہ طورپررجسٹریشن پروگرام کاآغاز کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رائے دہی کےعمل کو خفیہ رکھنے کا طریقہ کاربھی طے ہوگا۔ تمام اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں شریک بنایا جائے گا۔

آج کیے گئے  فیصلوں پرعملدرآمد کیلئے آئندہ ہفتے اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں