محکمہ بلدیات پنجاب کے افسران لوکل گورنمنٹ سروس میں تعینات


لاہور: پنجاب حکومت نے محکمہ بلدیات پنجاب کے گریڈ 18 کے 9 نئے افسران کو لوکل گورنمنٹ سروس میں تعینات کر دیا ہے۔

لوکل گورنمنٹ سروس میں تعینات کیے گئے افسران محکمہ بلدیات پنجاب کی مقامی حکومتوں میں بطور میٹروپولیٹن اور میونسپل افسران خدمات سرانجام دیں گے۔

عمران علی کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے جب کہ ارسلان علی میٹروپولیٹن  کارپوریشن گوجرانوالہ تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے شہزاد ارباب کو معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا

کاشف محمود کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن ساہیوال تعینات کیا گیا، محمد عثمان میونسپل کارپوریشن ضلع جہلم تعینات کیے گئے ہیں۔

میونسپل  کارپوریشن ضلع حافظ آباد میں محمد عمر نسیم کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ محمد شفیق میٹروپولیٹن  کارپوریشن  بہاولپور تعینات کیے گئے ہیں۔

میٹروپولیٹن  کارپوریشن  فیصل آباد میں خالق داد کو تعینات کیا گیا ہے اور محمد نصراللہ میٹروپولیٹن  کارپوریشن ضلع ملتان تعینات کیے گئے۔

زویا مسعود بلوچ میٹروپولیٹن  کارپوریشن ضلع سرگودھا تعینات کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناقص انتظامات: گلگت ایئرپورٹ پر تعینات پی آئی اے کا عملہ معطل 

اس موقع پر سیکریٹری بلدیات احمد جاوید نے کہا کہ افسران  مقامی حکومتوں کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں