پاکستان سے جنوبی کوریا کے شہریوں کی واپسی شروع


اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں پھنسے جنوبی کوریا کے شہریوں کی واپسی بھی شروع ہوگئی۔

قطرایئرلائن کی پرواز اسلام آباد سے جنوبی کوریا براستہ دوحہ روانہ ہوگئی۔ پرواز کیو آر 7512 کے ذریعے 115 مسافر جنوبی کوریا روانہ ہوئے۔

کراچی سے خصوصی پرواز میں 19 مسافراسلام آباد پہنچے تھے۔ اسلام آباد سے مزید 98 مسافراسی جہازمیں سوارہوئے۔

اسلام آباد میں تعینات کورین سفیر نے تمام مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر الوداع  کیا۔


متعلقہ خبریں