وزرا کی مخالفت کام نہ آئی، کلوروکوئن برآمدکرنیکی اجازت مل گئی


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزرا کی شدید مخالفت کے باوجود ملیریا میں استعمال کی جانے والی دوا کلورو کوئن برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ ماہرین اس دوا کو کورونا سے متاثرہ مریضوں پرآزمانے کے حوالے سے نہایت پرامید ہیں اور متعدد کو یقین ہے کہ اس کے نتائج مثبت آئیں گے۔

لوگوں کو مساجد میں جانے سے نہیں روک سکتے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق کلورو کوئن برآمد کرنے کی سخت مخالفت وفاقی وزرا اسد عمر، شیخ رشید احمد، شفقت محمود اور شیریں مزاری نے کی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت قومی صحت کے حکام نے اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ دوا خام مال کی شکل میں ضرورت سے زائد موجود ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت تین کروڑ 90 لاکھ گولیاں موجود ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان تقریباً 80 لاکھ گولیاں بیرون ملک برآمد کرے گا۔

سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

دنیا کے مختلف ممالک کے ماہرین اس وقت اس بات کا تجربہ کررہے ہیں کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج میں کلورو کوئن شامل کرنے سے بہتر نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

پاکستان میں بھی ماہرین نے اس کے استعمال کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

کورونا وائرس: ماسک کی غیرقانونی برآمدات روکی جائیں، میئر کراچی کا مطالبہ

کورونا وائرس پھیلتے ہی ملک سے بڑی تعداد میں ماسک برآمد کیے گئے تھے جس کے بعد عوام الناس کو قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا جو تاحال برقرار ہے گوکہ اس میں ذخیرہ اندوزوں کا بھی کردار ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے اس ضمن میں سب سے پہلے توجہ مرکوز کراتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ماسکوں کی غیر قانونی برآمدات روکی جائے وگرنہ ملک میں قلت پیدا ہو جائے گی۔

گزشتہ دنوں بھارت نے بھی اسی وجہ سے کلورو کوئن کی بیرون ملک برآمد پرپابندی عائد کی تھی تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی سرکار کے لیے انتباہ جاری کیا تھا جس کے فوری بعد نریندر مودی کی حکومت نے دوا کی برآمد پر عائد پابندی اٹھا لی تھی۔

وزیراعظم کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی تجویز

پاکستان میں گزشتہ دنوں اسی طرح ملکی ضرورت سے زائد قرار دے کر چینی برآمد کی گئی اور بعد میں اس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں