وزیرِ اطلاعات پنجاب کی چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات

فائل فوٹو


لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیرِ اطلاعات پنجاب کو کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

فیاض الحسن چوہان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کی خدمات کو پورا پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں این ڈی ایم اے قابلِ ستائش کام کر رہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ضرورت مند خاندانوں کو راشن پہنچانے کا کام بھی بخوبی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کورونا کیخلاف بزدار حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حفاظتی کٹس مقامی مینوفیکچررز سے خریدنے سے مقامی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اعلان کیا تھا کہ صحافتی برادری کے لیے کورونا پیکج  لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پیکج کے تحت وائرس سے متاثرہ صحافی کو ایک لاکھ روپے جبکہ جاں بحق صحافی کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ہمارے ذمہ واجب الادا فنڈز جلد جاری کریں گے اور میڈیا ہاؤسز، اخبار مالکان کو کورونا سے متعلق ایڈوائزری بھیج رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میڈیا سے متعلق 16 فیصد صوبائی ٹیکس کی چھوٹ کے لیے سمری وزیراعلیٰ کو بھیج دی ہے۔


متعلقہ خبریں