مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز تراویح ادا کی جائیگی، امام کعبہ

مسجد الحرام کھولنے اور طواف بیت اللہ کی اجازت دینے پر غور

اسلام آباد: مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز تراویح ادا کی جائے گی۔

کورونا وائرس، امام کعبہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس بات کا اعلان امام کعبہ نے کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ دونوں مساجد میں نماز تراویح دس رکعت کی ہو گی۔

کورونا وائرس: سعودی شہریوں کو بھی عمرے کی ادائیگی سے روک دیا گیا

امام کعبہ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازیوں کی پابندی برقرار رہے گی۔ نماز تراویح میں مساجد کی انتظامیہ اور خادمین شریک  ہوں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں مقدس مقامات پر افطار دستر خوان پر پابندی عائد رہے گی۔

کورونا وائرس، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کو صفائی کے بعد کھولنے کا عمل شروع

امام کعبہ کے مطابق رمضان المبارک کے  پورے مہینے  مستحق افراد اور گھرانوں میں رمضان راشن تقسیم کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں