پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات ابھی تک کم رہی ہیں،ظفر مرزا



اسلام آباد:معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات ابھی تک کم رہی ہیں اور حالات قابو میں ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ بڑی بات ‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کےعلاوہ 2 گروپس کورونا سےمتعلق اعداد وشمار دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 50 ہزار بھی مریض ہوں تو ان میں سے80 فیصد نےمکمل صحت یاب ہوجانا ہے، ٹیسٹنگ صلاحیت کوبڑھانےکا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایک لاکھ 4 ہزار کےقریب ٹیسٹ کرچکے ہیں،ٹارگٹ ہےکہ 30 اپریل تک 20 ہزارسےزائد ٹیسٹ کیےجائیں۔


متعلقہ خبریں