پاکستان: زکوٰۃ کا نصاب 46329 روپے مقرر

پاکستان: زکوٰۃ کا نصاب 46329 روپے مقرر

اسلام آباد: حکومت پاکستان نےاس سال زکوٰۃ کا نصاب 46329 روپے مقررکیا ہے۔ بچت کھاتوں میں 46329 سےزیادہ رقم ہوتواس پرڈھائی فیصد زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔

سپریم کورٹ کو زکوٰۃ کی تقسیم پر تحفظات،اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب

ہم نیوز کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت کمپنی اکاوَنٹ یا ڈیکلیئریشن دینےوالوں کےاکاوَنٹ سے زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

اسلام کے پانچ بنیادی اراکین میں سے ایک رکن ہے۔ زکواۃ کے متعلق یہ ہے کہ مال کا چالیسواں حصہ جو اصلی اور حقیقی ضروریات پوری ہو جانے کے بعد سال بھر تک فاضل رہے اور جس کا راہ خدا میں دینا حکم شرع کے مطابق ہر صاحب نصاب مسلمان پر فرض ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان میں زکوٰۃ کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ بیت المال والے کسی کو فنڈ نہیں دیتے، 251بلین روپے پتہ نہیں صوبوں نے کہاں خرچ کیے؟

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔عدالت عظمیٰ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان پیش ہوئے۔

سندھ: ایک لاکھ مستحقین کو زکواۃ فنڈ سے 60 کروڑ روپے جاری

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں اسلامی نظریاتی کونسل اورممتازعالم دین مفتی تقی عثمانی سے شرعی رائے طلب کی ہے کہ کیا زکوٰۃ اور بیت المال کے پیسے سے ادارے کی تنخواہیں دی جا سکتی ہیں یا نہیں؟ اور یہ کہ کیا زکوٰۃ اور صدقے کی رقم سے ادارے کے دیگر اخراجات بھی چلائے جا سکتے ہیں یا نہیں؟


متعلقہ خبریں