ہیری اور میگھن نے آن لائن برطانوی میگزینز کا بائیکاٹ کردیا

فائل فوٹو


شہزادہ ہیری اور میگھن نے شاہی خاندان کو خیرباد کہنے کے بعد برطانیہ کے چار میگزین سے بھی اپنا ناطہ  توڑ لیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ان آن لائن میگزینوں میں دی سن، ڈیلی میل، ڈیلی ایکسپریس اور ڈیلی میرر شامل ہیں۔ برطانوی شاہی جوڑے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سب کا مقصد تنقید سے بھاگنا نہیں بلکہ جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن نے کہا ’ہم کلکس پر انحصار کرنے والی معیشت میں کرنسی نہیں بننا چاہتے‘۔

فنائنشل ٹائمز کے مطابق ان تمام جریدوں کو شاہی جوڑے کی کوئی تصاویر اور معلومات فراہم نہیں کی جائے گی بلکہ ساتھ ساتھ کسی میڈیا ایونٹ میں آنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

مذکورہ میگزینز کے ایڈیٹرز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم’”مسخ شدہ ، غلط یا ناگوار‘ خبروں کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے ایک بااثر حصے کی جانب سےمسخ شدہ اور غلط خبریں شائع کرنا افسوسناک ہے۔ کاروبار کرنے کے اس طریقے کی ایک انسانی قیمت ہے اور اس سے معاشرے کا ہر گوشہ متاثر ہوتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں