لاک ڈاؤن کا مطلب لوگوں کو محفوظ رکھنا ہے، قاسم سوری

اپوزیشن نے منہ کی کھائی، تحریک عدم اعتماد واپس لے لی: قاسم سوری

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب ہی لوگوں کو محفوظ رکھنا ہے۔

احساس پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ عوام کی مشکلا ت کا احساس ہے، حکومت اس ضمن میں ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہوا، حکومت نے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو کھول دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام وزیراعظم عمران خان کا انقلابی پروگرام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مستحق افراد کو 12 ہزار روپے تصدیقی عمل کے بعد دیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں 14 سنیٹروں سے لوگوں کو نقد رقوم دی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مشکل وقت میں غربا کا خیال رکھنا ہے۔ انہوں ںے زور دے کر کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام بھی زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 13,556ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق قاسم خان سوری نے کہا کہ عوام الناس میں آگاہی کے لیے ذرائع ابلاغ نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں